نیویارک (جیوڈیسک ) مشہور زمانہ سپر ہیرو بیٹ مین برائیوں کے خاتمے کیلئے ہمیشہ تیار نظر آتا ہے لیکن اس بار بیٹ مین کا بیٹا بھی اس مشن پراپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے، اسی سلسلے میں ہالی وڈ اینیمیٹڈ کامک فلم سن آف بیٹ مین کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔
وارنر بروس انٹرٹینٹمنٹ کے تحت بننے والی اس فلم میں بیٹ مین کی بہادری اور صلاحیتیں اب اسکے بیٹے میں بھی دیکھنے کو ملیں گی جو آپس میں مل کرامن و امان کے قیام کی خاطر دشمنوں کے خلاف جنگ لڑیں گے۔
ہدایت کار ایتھن سپلاؤڈنگ کی ڈائریکشن میں بننے والی سن آف بیٹ مین اس سیریز فلموں کا سیکوئل ہے جو 6مئی کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔