ہالی ووڈ فلم “ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Tain Age Mutant Ninja Trtlz

Tain Age Mutant Ninja Trtlz

نیویارک (جیوڈیسک) مشہور زمانہ کارٹون کردار ننجا ٹرٹل نے اب فلمی روپ دھار لیا ہے۔ جی ہاں اب ننجا ٹرٹل آ رہا ہے بچوں بڑوں سب کا دل لبھانے کیونکہ ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔جوناتھن لیبس مین کی ہدایت کاری میں بننے والی اس بڑے بجٹ کی فلم کی کہانی ایک ایسی آفت کے گرد گھومتی ہے جس نے پورے شہر کو اپنے شکنجے میں جکڑ رکھا ہے اور ایسے میں سپر ہیروزاپنے ایکشن کا جادو جگانے میدان میں اتر جاتے ہیں۔

پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ سپر اسٹار میگن فاکس نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں پیٹ پلازیک، نویل فشر، جیریمی ہاورڈ اور ایلن رچسن سمیت دیگر شامل ہیں۔ ایکشن سے بھرپور رونگٹے کھڑے کر دینے والے مناظر سے بھرپور یہ فلم 16 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔