ہالی ووڈ فلم ٹیک ان تھری کا نیا ٹریلر جاری

TAK3N MOVIE

TAK3N MOVIE

نیو یارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ فلم ٹیک ان تھری کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا، فلم آئندہ سال نو جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

ہالی ووڈ اداکار liam neeson ایک بار پھر ان ایکشن دکھائی دیں گے، کرائم تھرلر فلم ٹیک ان تھری کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، فلم کے ڈائریکٹر اولیور میگٹن ہیں جبکہ لیام نیسن مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونگے،ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم دوہزار بارہ میں بنائی جانے والی ہالی ووڈ فلم ٹیکن ٹو کا سیکیوئل ہے۔

فلم کی کہانی ایک سابق حکومتی ملازم کے گرد گھومتی ہے جس پر گھر کے قریب ہونے والے قتل کا الزام ہے۔فلم ٹیک ان تھری ٹیکن سیریز کی آخری فلم ہے جسے آئندہ سال نو جنوری کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔