ہالی ووڈ فلم دی بک آف لائف کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

The Book of Life

The Book of Life

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈفلم دی بک آف لائف کاپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

جارج گوٹریز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی منولو نامی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو اپنے دل کی بات ماننے اور اپنے خاندان کی توقعات پر پورا اترنے کے درمیان پھنس کر رہ جاتا ہے۔

فلم میں اپنی پس پردہ آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں چننگ ٹیٹم، زوئے سلڈانہ، ڈیاگو لیونا، کرسٹینا اپلیگیٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔

آرون برجر کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم سترہ اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔