ہالی ووڈ فلم ” گارڈیئنز آف دی گلیکسی ” کا نیا ٹریلر جاری

The Galaxy of Guardians

The Galaxy of Guardians

نیویارک (جیوڈیسک) مارول اسٹوڈیوز کے تحت بننے والی نئی ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ” گارڈیئنز آف دی گلیکسی ” (Guardians of the Galaxy) کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ تھرِل اور ایکشن سے بھرپور اس فلم کی کہانی سُپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے۔

جو کائنات کے دشمنوں سے لڑتے نظر آئیں گے جس کا ایک ایک پل دیکھنے والوں کے رونگھٹے کھڑے کر دے گا۔ مارول اسٹوڈیوز اور والٹ ڈزنی پکچرز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس ایکشن ایڈونچرفلم کے ڈائیریکٹر جیمز گن ہیںجسے یکم اگست کو سینما گھروں کی زینت بنا دیا جائے گا۔