لاس اینجلس (جیوڈیسک) دی انٹرویو کو دھمکیوں کے بعد بڑے سینماؤں میں تو ریلیز نہیں کیا گیا، لیکن شمالی امریکا کے کچھ سینماؤں نے اپنے طور پر فلم ریلیز کی ،جہاں اس نے اب تک 50 لاکھ ڈالر کی کمائی کی ہے۔
فلم آن لائن 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کما چکی ہے،24 دسمبر کو ریلیز ہونے والی امریکی متنازع کامیڈی فلم کو دھمکیوں کے بعد آن لائن ریلیز کیا گیا،یہ فلم شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن کے قتل کی سازش پر بنائی گئی تھی۔