ہالی ووڈ فلم” دی سگنل” کا نیا پوسٹر اور ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

The Signal

The Signal

نیویارک (جیوڈیسک) ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈکی سائنس فکشن فلم” دی سگنل” کا نیاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ولیم اوبنک کی ڈائریکشن میںبننے والی اس فلم کی کہانی ایسے نوجوان کالج اسٹوڈنٹ کے گِردگھوم رہی ہے۔

جسے صحرا و بیاباں سے پُراسرار سگنلز موصول ہوتے ہیں جن کی حقیقت تک پہنچنے کیلئے سائنسدان نوجوان کو اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیتے ہیں۔

سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی اس فلم میں ہالی ووڈ اداکار لورنس فش برگ، سارہ کلارک، بریٹن ٹھیویٹس، اولیویاکوک اورلِن شین اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں۔ تھرل سے بھرپور سائنس فکشن ایڈونچر فلم13جون کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔