ہالی وڈ (جیوڈیسک) کے ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارزانیگر آج 66 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ کیلفورنی پیشہ ور باڈی بلڈر اور سیاستدان آرنلڈ نے اداکاری کا آغاز 1969 میں کیا۔ پہلی فلم میں کمال اداکاری کے بعد انہیں آرنلڈ سٹرونگ کا لقب ملا۔ انہوں نے زیادہ تر سائنس فکشن اور ایکشن فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ٹرمینیٹر سیریز، دی ایکسپینڈایبل، دی لاسٹ سٹینڈ، ٹوٹل ری کال آرنلڈ کی مشہور فلمیں ہیں۔
اپنی شاندار اداکاری کی بدولت کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کر چکے ہیں جبکہ مسٹر یونیورس اور مسٹر اولمپیا کا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔ سیاسی وابستگی کی وجہ سے وہ فلمی دنیا کو کم وقت دینے لگے۔ آرنلڈ دو مرتبہ کیلی فورنیا کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔