ہالی وڈ ہارر فلم کیری کا نیا ٹریلر ریلیز

Horror Movie Kerry

Horror Movie Kerry

لاس اینجلس(جیوڈیسک)ہالی وڈ کی ہارر مووی کیری کا نیا ٹریلر آ گیا ہے،فلم میں آپ جادوئی طاقتوں کی مالک ایک ایسی لڑکی دیکھیں گے جو عام لوگوں میں گھل مل کر رہنا چاہتی ہے۔

فلم کی کہانی امریکی مصنف سٹیفن کنگ کے مشہور ناول کیری سے ماخوذ ہے،فلم میں ایک ایسی لڑکی دکھائی گئی ہے جو پراسرار قوتوں کے شکنجے میں ہے۔لڑکی کی ماں اسے دوسرے بچوں کی طرح جیتا دیکھنا چاہتی ہے۔

جادوئی طاقتوں کی وجہ سے لڑکی یونیورسٹی میں کسی سے گھل مل نہیں پاتی اور ساتھیوں کے مذاق کا نشانہ بنتی ہے۔کمبیرلی پائیرس کی ہدایات میں بننیو الی یہ فلم اکتوبرمیں ریلیز ہو گی۔