ہیر انڈسٹری کو بیونس، ریحانہ اور ایماواٹسن نے اپنی اداں کا گرویدہ بنالیا۔ پکسی کٹ، بینگز اور ایکسٹینشن سب ہی آج کل فیشن میں ہیں۔ ہالی ووڈ میں شوبز فنکاروں کے ہیئراسٹائلز نے نیا رجحان قائم کرلیا۔ جسے دیکھو ہیئر اسٹائلسٹ کے پاس کسی نہ کسی سیلیبرٹی کی تصویر اٹھاکر بال کٹوانے آتا ہے۔ فیشن کی دوڑ میں سیلیبرٹیز کے ہیئراسٹائل بھی خوب مقبول ہیں۔
ہیئراسٹائلز میں سب کی اولین ترجیح خاتون اول مشعال اوباما کا ہیئراسٹائل سب سے زیادہ فیشن میں ان ہے۔ ایما اسٹون کا چھوٹے بالوں میں پکسی ہیئرکٹ۔ مشعال اوباما کیساتھ دوسرے نمبر پر لمبے بالوں کے ساتھ کم کرڈیشین، بیونسے کے بینگز سب سے زیادہ مشھور ہیں جبکہ این ہیتھ وے کا ہیئرکٹ بھی کافی فیمس ہوا۔ ان سب کے بعد جن کے بال تو چھوٹے ہین مگر انہیں چاہیئے ماڈل نومی کیمبیل جیسا ہیئر اسٹائل تو وہ ایکسٹینشنز لگواتی ہیں۔
ہالی ووڈ سیلیبرٹیز کے ہیئر کٹس نے امریکا میں ہیئراسٹائلسٹ کو کافی پریشان کردیا ہے۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ ہیئراسٹائلز کی ڈیمانڈ میں اضافہ دیکھ کر منہ مانگی قیمتیں لے کر ہیئراسٹائلسٹ کی چاندی ہوجاتی ہے۔