ہالی ووڈ تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ’بگ ہیرو 6‘ کا ٹریلر جاری

Big Hero 6

Big Hero 6

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ’بگ ہیرو6‘کا ٹریلر جاری کر دی گیا۔ والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت بنی اس فلم کی کہانی فکشنل کامک بک ’’سپر ہیروز ‘‘پر مبنی ہے۔

ان سپر ہیروز کو ایک نوجوان جرائم کے خاتمے کیلئے تیار کر تا ہے۔ کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم 7 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔