لاس اینجلسی (جیوڈیسک) ہالی وڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ ہیرو مورگن فریمن اور جونی ڈیپ کی سنسنی خیز سائنس فکشن فلم “ٹرانسینڈنس” کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔
فلم میں جونی ڈیپ مصنوعی انٹیلجنس محقق ڈاکٹر وِل کاسٹر کا کردار کر رہے ہیں جو ایک جدید مشین کی تیاری میں مصروف ہے۔
کچھ لوگ جو ٹیکنالوجی میں جدت کے مخالف ہیں، محقق پر حملہ کر دیتے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ویلے پفسٹر کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم آئندہ سال اٹھارہ اپریل کو ریلیز ہو گی۔