ہالی ووڈ فلم کیمپ ایکسرے کا نیا ٹریلر ریلیز

Camp X-ray

Camp X-ray

نیو یارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ فلم کیمپ ایکسرے کا نیا ٹریلر مداحوں کے دلوں پر راج کرنے آ گیا، فلم رواں ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی، ہالی ووڈ ہٹ مووی ٹوائی لائٹ کی ہیروئن کرسٹین اسٹیورٹ اب فلم کیمپ ایکسرے میں تہلکہ مچانے آرہی ہیں۔

فلم کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، فلم کی کہانی گوانتاموبے جیل کے ڈی ٹینشن ایریا کیمپ ایکسرے میں تعینات گارڈ پر بنائی گئی ہے، جو جیل میں موجود ایک قیدی سے غیر معمولی حد تک دوستی بڑھا لیتی ہے۔ فلم میں گارڈ کا کردار کرسٹین اسٹیورٹ نبھارہی ہیں، ہدایتکار پیٹر سٹیلر کی فلم میں پیمن مادی، جولیا ڈفی، جان کیرول اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ دس لاکھ ڈالر سے بننے والی ڈرامہ فلم کیمپ ایکسرے آئی ایف فلمز کے تحت سترہ اکتوبر کودنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔