ہالی ووڈ فلم ڈریکولا انٹولڈ کا پہلا مکمل ٹریلر جاری

Dracula Untold

Dracula Untold

لاس اینجلس (جیوڈیسک) مشہور افسانوی کردار ایک بار پھر واپسی کے لئے تیار ہے، ہالی ووڈ فلم ڈریکولا انٹولڈ( Dracula untold ) کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی۔ آئریش ناولسٹ برام اسٹروکر (bram stroker ) کا مقبول افسانوی کرادر ایک بار پھر بڑی اسکرین پر واپسی کے لئے تیار ہے۔ہدایت کار گیری شور کی اس پیشکش میں مشہور کردار کے اور جینز کی عکاسی کی گئی ہے۔

وہ کیسے دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک انسان سے ویمپائر میں تبدیل ہوتاہے۔فلم میں خون سے پیاس بجھا نے والے طاقتور ویمپائر کا کردار اس بار اداکار لیوک ایوینز نبھا رہے ہیں۔1930 کی دہائی سے چلے آئے بڑی اسکرین کے اس شہر ہ آفاق کردار پر مبنی یہ نئی فلم ایک سو ملیں ڈالر کے بڑے بجٹ سے تیار کی گئی ہے۔ڈریکویلا انٹولڈ س17 اکتوبر سے نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔