ممبئی (جیوڈیسک) میگا اسٹار امیتابھ بچن نے بالی وڈ پنڈتوں کو اس خطرے سے آگاہ کردیا ہے جو ہالی وڈ کی صورت میں بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔
امیتابھ بچن نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہالی وڈ میں بڑے بجٹ کی فلموں نے ہماری لوکل انڈسٹری کے ساتھ ہندی فلموں کو بھی دیوار سے لگادیا ہے جو ہم سب کے لیے تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہالی وڈ والے یوکے، جرمنی، فرانس، اسپین اور جاپان سمیت ہر جگہ اپنا تسلط قائم کرتے جارہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بالی وڈ کو مقابلہ کرنے کے لیے ہالی وڈ کی ٹکر کی فلمیں بنانی ہوں گی۔