ہالی ووڈ فلم پلینز فائر اینڈ ریسکیو کا مکمل ٹریلر جاری

 Fire & Rescue

Fire & Rescue

نیویارک. (جیوڈیسک) گزشتہ سال ریلیز ہونے والی ہالی ووڈکی کامیاب اینیمیٹڈفلموں میںسے ایک پلینز کے سیکوئل”پلینز: فائر اینڈ ریسکیو”کا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایتکار باب گناوے کی اس فلم کی کہانی بھی ڈسٹی کراس ہوپر کے گرد گھومتی ہے جو اس بار فائر فائٹنگ ائیر کرافٹ کریو کا حصہ بن کر تاریخی پسٹن پیک نیشنل پارک میں لگی آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

فلم پلینز کی طرح اس فلم کیلئے بھی ڈسٹی کراس ہوپر کے کردار کیلئے کامیڈین ڈین کک اور لل ڈپرکیلئے جولی بوون کی خدمات حاصل کی گئی جبکہ دیگراہم کرداروں کیلئے ہالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ڈزنی ٹون اسٹوڈیوز کے اشتراک سے تیار ہونے والی یہ تھری ڈی اینیمیٹڈ ایڈونچر فلم والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت رواں سال 18 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔