ہالی ووڈ فلم”دی ہیرو آف کلر سٹی”کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

Color City

Color City

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی نئی کمپیوٹر اینیمیٹڈ فلم”دی ہیرو آف کلر سٹی”کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایتکارفرینک گلیڈ اسٹون کی اس فلم میں مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کیلئے معروف ہالی ووڈ اداکاروں کرسٹینا ریکی،روزی پیرز،کریگ فرگوسن اوروین بریڈی کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

میکس ہاورڈ اور جان ڈی ایراکلس کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی رنگ برنگے کریونز کے گرد گھومتی ہے جو ہررات کو بین نامی بچے کے روم سے نکل کر کلر سٹی جاتے ہیں۔

اور اب انہیں کلر سٹی میں مونسٹرز کا سامنا ہے جو انکے رنگ ہڑپنا چاہتے ہیں۔ ڈرامہ اور تھرل سے بھرپور یہ اینیمیٹڈ فلم منگولیا پکچرز کے تحت رواں سال3 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔