ہالی ووڈ فلم “دی ویڈنگ رِنگر” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

The Wedding Ringer

The Wedding Ringer

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی نئی کامیڈی فلم “دی ویڈنگ رِنگر “کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار جیریمی گیرلک کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی شادی سے قبل اس کے دوست اپنی بیوقوفیوں کے باعث ایسی مشکلات کھڑی کر دیتے ہیں کہ اس کی شادی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

ایڈم فیلڈ اوروِل پیکر کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں مرکزی کردار کیون ہارٹ اور جوش گیڈ نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیلی کائوسو، ایفیون کروکیٹ اوراولیویا ٹربلے شامل ہیں۔سنسنی، ایڈونچراور کامیڈی سے بھر پور ہلکے پھلکے رومانس کا تڑکا لئے یہ فلم آئندہ برس 16 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔