ہالی ووڈ فلم بلیک ماس کے دھواں دار ٹریلر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی
Posted on August 1, 2015 By Majid Khan شوبز
Black Mass
لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہر فلم میں ایک منفرد کردار اپنانے کے لئے مشہور ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ اب بدمعاشی اور دادا گیری کرتے دکھیں گے۔
جانی ڈیپ اور بینڈکٹ کمبر بیچ کی نئی فلم بلیک ماس اسی کی دھائی کے بدنام زمانہ مجرم وہائٹی بلگر کی زندگی پر مبنی ہے۔
فلم میں بلگر کے ایف بی آئی کے مخبر سے انڈر ورلڈ کا ڈان بننے اور ایف بی آئی کی موسٹ وانٹڈ لسٹ میں شامل ہونے تک کے تمام اتار چڑھاؤ کو پیش کیا گیا ہے۔
بلیک ماس اٹھارہ ستمبر کو دنیا بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com