لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ فلم” ڈسپیک ایبل می ٹو کا باکس آفس پر راج جاری ہے،خوبصورت اینی میٹڈ فلم اب تک تراسی عشاریہ پانچ ملین ڈالر کما چکی ہے، اداکار جونی ڈیپ کی دی لون رینجرز دوسرے نمبر پر آ گئی۔ تین جولائی کو سینما گھروں کی زینت بننے والے ڈسپیک ایبل می نے بچوں کے ساتھ بڑوں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔
فلم اب تک 83 عشاریہ پانچ ملین ڈالر سمیٹ چکی ہے،خوبصورت گرافکس اور دلچسپ کہانی کے باعث فلم بینوں نے ڈسپک ایبل می ٹو کو بیحد پسند کیا ہے۔باکس آفس پر دوسرا نمبر اداکار جونی ڈیپ کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم دی لون رینجرز کا ہے جو 29عشاریہ دو ملین ڈالر کما چکی ہے۔
جونی ڈیپ کی مخصوص اداکاری سے شائقین بے حد محظوظ ہو رہے ہیں۔ہالی وڈ فلم دی ہیٹ “24 عشاریہ 8 ملین ڈالر بزنس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ دی ہیٹ 28جون کو سینما گھروں کی زینت بنی ،بھرپور ایکشن مناظر سے سجی، کرائم سٹوری پر بننے والی فلم نے دنیا بھر کے شائقین کو بے حد متاثر کیا ہے۔