ہالی وڈ (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی نئی ایکشن فلم “دی ایکیولائزر” کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ایکشن اورسنسنی سے بھرپور فلم “دی ایکیولائزر” کی کہانی 1980 کی مقبول ٹی وی سیریز سے ماخوذ ہے۔ فلم کے مرکزی کردار رابرٹ نامی سابق انٹیلی جنس افسرنے اپنی زندگی جرائم سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے وقف کررکھی ہے۔
اپنی دوست کواغوا کاروں سے چھڑانے کے دوران اس کا ٹکراو روسی مافیا سے ہو جاتا ہے۔ پانچ کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار کردہ یہ شاہکار 26 ستمبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔