ممبئی (جیوڈیسک) انیس سو بہتر میں ہالی وڈ میں بننے والی مشہور ایکشن فلم دی گیٹ وے کا ری میک تیار کیا جا رہا ہے، نئی فلم میں امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومیز مرکزی کردار کریں گی، فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
ایکشن فلم دی گیٹ وے کے نام پر ایک ویڈیو گیم بھی بنی تھی تاہم فلم کے ری میک میں ویڈیو گیم سے مختلف ایک سچی کہانی دکھائی گئی ہے۔ سنسنی خیز فلم میں کار ریس کا کھلاڑی اپنی مغوی بیوی کی جان بچانے کی کوشش کرتا نظر آتا ہے۔ گیٹ وے میں ایتھن ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں، فلم تیس اگست کو ریلیز ہو گی۔