ہالی وڈ فلم مونسٹر یونیورسٹی کا ٹریلر جاری

Monsters University

Monsters University

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی اینیمیٹڈ فلم مونسٹرز یونیورسٹی Monsters University کا آخری ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ پکسار اور ڈزنی کے اشتراک سے بننے والی تھری ڈی فلم مونسٹرز یونیورسٹی Monsters University دو ہزار ایک کی فلم مومنسٹرز انک Monsters Inc کا سیکوئل ہے۔ فلم کی کہانی مائیک اور سلی Sully کے گرد گھومتی ہے جو یونیورسٹی میں داخلہ لیتے ہیں۔

مائیک سنجیدہ طبیعت کا مالک ہے جبکہ سلی چلبلا اور کھلنڈرا ہ۔ کیمپس پر دونوں ایک دوسرے کے حریف بن جاتے ہیں لیکن آخر میں دونوں دوست بن جاتے ہیں۔ فلم رواں ماہ کی اکیس تاریخ کو ریلیز کی جا رہی ہے۔