ہالی وڈ (جیوڈیسک) دوسری جنگ عظیم کے گرد گھومتی ہالی وڈ فلم دی ریلوے مین کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ دوسری جنگ عظیم کے گرد گھومتی ہالی وڈ فلم دی ریلوے مین کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔ برطانوی فوجی افسر کی زندگی پر مبنی فلم کی کہانی ان کے بیسٹ سیلر ناول سے ماخوذ ہے۔
دوسری جنگ عظیم کے دوران خدمات دینے والے اس برطانوی افسر کو دوران جنگ جاپانی فوج گرفتار کر لیتی ہے۔ قیدیوں پر ہونے والے مظالم اس افسر کے ذہن پر گہرے اثرات چھوڑ دیتے ہیں۔ حقیقی واقعات پر بننے والی فلم میں کولن فرتھ کیساتھ نیکول کڈمین مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ ہدایت کار جونا تھن کی فلم دی ریلوے مین 26 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔