ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے اداکار عامر خان نے ان کی نئی آنے والی فلم ٹھگز آف ہندوستان کے بارے میں پھیلی افواہوں کو یکسر رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلم کسی ہالی ووڈ فلم کا چربہ نہیں ہے۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ میں افواہیں زیر گردش ہیں کہ ٹھگز آف ہندوستان امریکی فلم پائریٹس آف کیربین کی نقل ہے۔
عامر خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹھگز آف ہندوستان ایڈونچر فلم ہو گی جس کی سٹوری اوریجنل ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق ٹھگز آف ہندوستان اگلے سال 2018ء میں سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں عامر خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن بھی اس فلم میں شامل ہیں۔