لاس اینجلس (جیوڈیسک) دوسری جنگ عظیم پر بنی ہالی وڈ کی نئی ایکشن فلم دی ریلوے مین کا ٹریلر انٹرنیٹ پر جاری کر دیا گیا۔ فلم کی کہانی دوسری عالمی جنگ کے دوران خدما ت انجام دینے والے ایک برطانوی ٹرین ڈرائیور ایرک لومیکس کی زندگی پر مبنی ہے۔
ٹرین ڈرائیور کو جنگ کے دوران جاپانی فوج سنگاپور میں گرفتار کر لیتی ہے۔کچھ عرصے بعد ڈرائیور کو چھوڑ دیا جاتا ہے لیکن جیل میں قیدیوں پر ہونے والے مظالم اس کے ذہن پر گہرے اثرات چھوڑتے ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار کولن فرتھ نے ادا کیا ہے۔ فلم رواں سال 26 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔