ہالی ووڈ کی نئی ٹریجک فلم مارننگ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Morning

Morning

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی نئی ٹریجک فلم “مارننگ” کا ٹریلر آن لائن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر لی لینڈ آرسر کی اس فلم کی کہانی ایسے میاں بیوی کے گِرد گھومتی ہے جن کی اکلوتی اولاد موت کا شکار ہو جاتی ہے جس کے بعد ان کیلئے زندگی کی جانب واپس لوٹنا انتہائی مشکل بن جاتا ہے۔

المناک سانحے پر مبنی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ اداکار ایلوئیٹ اور لورا لینی گولڈ نبھا رہے ہیں جسے 27 ستمبر کو ریلیز کر دیا جائے گا۔