لاس اینجلس (جیوڈیسک) مورٹل انسٹرومنٹ سیریز کی نئی فلم”سٹی آف بونز” کا نیا ٹریلر آ گیا ہے، فلم میں ایک بہادر لڑکی جادوئی طاقتوں سے لڑتی نظر آئے گی۔ سٹی آف بونز امریکی شہر نیویارک کی کہانی ہے۔
فلم میں دکھایا گیا ہے کہ جادوئی طاقتیں شہر پر حملہ کر کے ایک خاتون کے جسم پر قبضہ جما لیتی ہیں۔خاتون کی بیٹی ماں کو اس مشکل سے نکالنے کے لیے جادوئی طاقتوں کے سامنے کھڑی ہو جاتی ہے، سٹی آف بونز اکیس اگست کو ریلیز ہو رہی ہے۔