ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم”ہوم” کا ٹریلر ریلیز

Home

Home

ہالی وڈ (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ہوم کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ٹم جانسن کی یہ کامیڈی سے بھرپور فلم ” ہوم” بچوں کی مقبول کتاب “The True Meaning of Smekday”سے ماخوذ ہے۔

فلم کی کہانی خلائی مخلوق کے گرد گھوم رہی ہےجو اپنے دشمنوں سے بچنے کے لئے زمین پر آکر چھپ جاتی ہے ۔اینی میشن کا یہ شاہکار 27 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔