ہالی ووڈ: سائنس فکشن ایڈونچر فلم ڈائی ورجنٹ کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز

Science Fiction

Science Fiction

ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم ڈائی ورجنٹ کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز ہو گیا۔ یہ کہانی مستقبل کی ہے۔ جب شکاگو میں لوگوں کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ان کی اپنی شخصیت کے مطابق ہر کوئی پانچ میں سے کسی ایک دھڑے میں منتقل ہوکر سوسائٹی کا حصہ بن جاتا ہے۔

مگر ان میں ایک لڑکی ایسی ہے جو کہیں بھی فٹ نہیں آتی۔ اسے اپنی جان بچانے کے لئے خطروں سے کھیلنا پڑتا ہے۔ سوسائٹی کے پانچ گروہ اس کے خلاف ہوجاتے ہیں اور یہیں سے اس لڑکی بقا کی جنگ شروع ہوجاتی ہے۔ یہ لڑکی اپنے آپ کو ڈائی ورجنٹ کہتی ہے۔

غیر معمولی صلاحیتوں سے بھرپور لڑکی پر بننے والی فلم ڈائی ورجنٹ اسی نام سے ماخوذ ناول پر بنائی گئی ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ورسائلین ووڈلی نے ادا کیا ہے جبکہ آسکرایوارڈ یافتہ ایکٹرس کیٹ ونسلیٹ بھی فلم کا حصہ ہیں۔ سنسنی سے بھرپور سائنس فکشن ایڈونچر فلم ڈائی ورجنٹ اکیس مارچ دوہزار چودہ کو برطانیہ میں ریلیز ہو گی۔