ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم گوڈزیلا نمائش کیلئے پیش

Godzilla Movie

Godzilla Movie

نیویارک (جیوڈیسک) سمندری بلاؤں نے دنیا کا رخ کر لیا، ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم سیریز گوڈزیلا کا نیا پارٹ سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا۔

سمندری بلائیں ایک بار پھر زمین کے باسیوں پر قہر برسانے آگئیں، جس کا سامنا کرنے کیلئے امریکی بحریہ کے جانباز افسر بھی میدان میں ہیں، فلم ہے گوڈزیلا، جس کے تہلکہ خیز مناظر سلور اسکرین پر دنیا کی تباہی کی نئی داستان رقم کر رہے ہیں۔

ہالی ووڈ کی 16 کروڑ ڈالر لاگت سے بننے والی فلم گوڈزیلا امریکا کے ساڑھے 3 ہزار سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی، مبصرین کے مطابق سائنس فکشن فلم 3 روز میں ساڑھے 7 کروڑ کا بزنس کر لے گی۔