لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم “دی ہنگر گیمز کیچنگ فائر” کا نیا ٹریلر آ گیا، ایکشن ایڈونچر فلم بائیس نومبر کو ریلیز ہو گی۔ فلم کی کہانی ہنگر گیمز کی فاتح لڑکی سے شروع ہوتی ہے جو جیت کے بعد اپنے شہر کا دورہ کرنے نکلی ہے۔
اس لڑکی کو شہر میں بغاوت دکھائی دیتی ہے، ادھر 75 ویں سالانہ ہنگر گیمز کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔ دی ہنگر گیمز فلم سیریز کے دوسرے حصے میں جینفر لارنس اور جوش ہچرسن پرانے کرداروں میں نظر آئیں گے۔