ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم انڈر گیمز کا پریمیئر

ENDER'S GAME

ENDER’S GAME

لاس اینجلس: (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم ENDER’S GAME کا پریمئر ہوا۔ اداکار Harrison Ford اور Sir Ben Kingsley کی شرکت نے تقریب کی رونق بڑھا دی۔

کیلی فورنیا میں ہونے والے اس پریمئر میں ہالی وڈ لیجنڈز بھی ریڈ کارپٹ پر موجود تھے۔ انڈر گیمز کی کہانی دنیا پر خلائی مخلوق کے حملے کی ہے۔ ان حملوں سے بچنے کے لیے ایڈوانس ملٹری اسکول میں ایک ذہین بچے کو تیار کیا جاتا ہے۔ میگا بجٹ فلم یکم نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔