ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم “دی گیور”کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

The Giver

The Giver

نیویارک (جیوڈیسک) بیسٹ سیلنگ ناول کی کہانی سے ماخوذہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم دی گیور کانیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ فلم کی کہانی مشہور ناول نگار لوئس لاریزکے دی گیور نامی ناول پر مبنی ہے جو ایک سولہ سالہ لڑکے کے گرد گھومتی ہے جسے یادوں کی وصولی کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

معاشرے کے ہر فرد کے مخصوص کردار کو اجاگر کرتی اس فلم کے ہدایت کار فلپ نوائس ہیں جبکہ جیف بریجس فلم کی پروڈکشن کے ساتھ ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھاتے نظر آئینگے۔

فلم کے دیگر اداکاروں میں برینٹن تھوائٹس، ماریل اسٹریپ،اودیہا رش اور ٹیلر سویفٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔ برطانیہ اورجنوبی افریقہ میں فلمائی گئی یہ فلم 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔