لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ اسکرین ایکٹر گلڈ ایوارڈز 2014 کی رنگا رنگ تقریب میں امریکن ہسل کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا، 20ویں سالانہ اسکرین ایکٹر گلڈ ایوارڈز کی تقریب لاس اینجلس میں منعقد ہوئی۔
بہترین فلم کا ایوارڈ ”امریکن ہسل“ کے نام رہا۔ آوٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس پر فلم کی کاسٹ کو سراہا گیا۔ بہترین اداکار ہالی وڈ اسٹار ”میتھیو میک کونہے“ قرار پائے۔ انھیں یہ ایوارڈ فلم ’ڈیلس بائرز کلب‘ میں ایڈز کے مریض کا کردار نبھانے پر دیا گیا۔
میتھیو کو 86ویں آسکر کے لیے بھی فیورٹ کہا جا رہا ہے۔ کیٹ بلانچٹ کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انھیں یہ ایوارڈفلم ’بلو جیزمِن‘ میں اداکاری کے لیے دیا گیا۔ بہترین معاون اداکار ڈیلس بائیر کلب سے جیرڈ لی ٹو اور بہترین معاون اداکارہ 12 ائیرز آسلیو سے لوپیٹا نیانگ کو دیا گیا۔