لاس اینجلس (جیوڈیسک) لاس اینجلس میں ہالی وڈ کی سپورٹس اور کامیڈی فلم ڈرافٹ ڈے کا پرئمیر ہوا جس میں اداکار کیون کوسٹنر سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔
لاس اینجلس میں مداحوں کی بڑی تعداد اپنے سٹارز کو دیکھنے پہنچی ،ڈرافٹ ڈے کی کہانی نیشنل فٹ بال لیگ ٹیم کلیورلینڈ براؤنز کے جنرل منیجر کی ہے۔ جو اپنی ٹیم کے لیے نمبر ون ڈرافٹ حاصل کرنے کے لیے کٹھن مراحل سے گزرتا ہے۔
فلم میں معروف اداکار کیون کوسٹنر نے جنرل منیجر کا کردار ادا کیا ہے۔ڈرافٹ ڈے گیارہ اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔