لاس اینجلس (جیوڈیسک) عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکار رابرٹ ڈی نیرو اپنی نئی ایکشن کامیڈی فلم “دی فیملی” میں جرائم پیشہ گروہ کے سربراہ کے روپ میں نظر آئیں گے۔
شائقین طویل عرصہ بعد” دی فیملی” میں رابرٹ ڈی نیرو کو منفی کردار میں دیکھیں گے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار اس فلم میں انڈر ورلڈ مافیا کے سربراہ کا کردار کر رہے ہیں جسے فرانس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔
فلم میں دکھایا گیا ہے کہ قانون کی گرفت میں آنے کے بعد بھی اس مافیا لیڈر کی عادات میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوتی۔ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور یہ فلم تیرہ ستمبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔