لاس اینجلس (جیوڈیسک) کردار کسی صورت نہیں بھول سکتا جو روسی افواج کیخلاف افغانستان اور پھر ویت نام جنگ میں ویتنامی افواج کیخلاف ایکشن میں دکھائی دیا۔ اب مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ سلویسٹر سٹالون پانچویں بار جان ریمبو کا کردار نبھانے کیلئے رضامند ہو گئے ہیں۔ 67 سالہ اداکار سلویسٹر اس فلم کی کہانی بھی خود لکھیں گے۔
فلم پرڈیوسر جرمن کمپنی کے مطابق اس دفعہ جان ریمبو فائیو میکسیکو کے منشیات فروش گروہوں کے خلاف سرگرم عمل ہو گا۔ سلویسٹر کاکہنا ہے کہ وہ اس فلم میں کام کرنے کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں اور انہیں امید ہے کہ شائقین انہیں دوبارہ ریمبو بنا دیکھنا چاہیں گے۔ سلویسٹر سٹالون کی ریمبو سیریز کی پہلی فلم فرسٹ بلڈ 1982 میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ اس سلسلہ کی چوتھی فلم 2008 میں ریلیز ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ فرسٹ بلڈ کی ریلیز سے پہلے فلمی ناقدین نے اسکے سپر فلاپ فلم ہونے کی پیشنگوئی کی تھی تاہم اس کے سپرہٹ ہونے نے انہی ناقدین کے منہ بند کر دئیے تھے۔