لاس اینجلس (جیوڈیسک) کار ریس کاکھلاڑی اپنی مغوی بیوی کی جان بچانے میں کامیاب ہو سکے گا۔ ہالی وڈ کی سنسنی خیز فلم گیٹ اوے Getaway کا نیا ٹریلر آ گیا۔ نئی فلم 1972 میں بننے والی فلم The Getaway کا ری میک ہے جس میں کار ریس کے ماہر کھلاڑی کی بیوی کو جرائم پیشہ افراد اغوا کر لیتے ہیں۔
اپنی بیوی کو بچانے کے لیے اس کھلاڑی کو گمنام افراد کے لیے کام کرنا پڑتا ہے۔ نئی فلم میں امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومیز Selena Gomez بھی جلوہ گر ہوئی ہیں۔ Courtney Solomon کی ایکشن فلم رواں ماہ کی تیس تاریخ کو ریلیز ہو گی۔