ہالی وڈ کی سنسنی خیز فلم گریویٹی کا پہلا ٹریلر ریلیز

Movies Gryubet

Movies Gryubet

لاس اینجلس(جیوڈیسک)خلا میں بھٹکتے تین خلابازوں پر بنائی گئی سنسنی خیز فلم گریویٹی کا پہلا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے،فلم میں شائقین خلائی شٹل کی تباہی کے بعداس کے عملے کوپیش آنے والے حیران کن واقعات کا نظارہ کریں گے۔سائنس فکشن فلم میں خاتون خلا باز اپنے پہلے خلائی مشن پر نکلتی ہیں۔

زمین سے تین سو بہتر میل کی بلندی پرسب معمول پر ہوتا ہے لیکن اچانک ایک پتھر کے ٹکرانے سے خلائی شٹل تباہ ہو جاتا ہے۔خلائی شٹل کے عملے کو اپنی جان کے لالے پڑجاتے ہیں۔یہ خلاباز بحفاظت زمین پر پہنچ پاتے ہیں یا نہیں،اس کے لیے شائقین کو 4اکتوبر تک انتظار کرنا ہوگا۔سنسنی خیز مووی میں جارج کلونی بھی خلا باز کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔