ہالی وڈ کی تھرل فلم” گرینڈ پیانو” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Grand Piano

Grand Piano

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم سیریز لارڈ آف دی رِنگز میں” فروڈو” نامی ایک بونے کا معروف کردار نبھانے والے الیجا ووڈ کی سنسنی اور تھرل سے بھر پور نئی فلم “گرینڈ پیانو” کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ہدایت کاراوجینئیو مِرا (Eugenio Mira) کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی کنسرٹس میں پیانو بجانے والے ایسے باصلاحیت نوجوان میوزیشن کے گرِد گھومتی ہے جسے ایک نامعلوم شخص کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہوتی ہیں۔

ان دھمکیوں کی وجہ سے یہ نوجوان پیانسٹ شدید ذہنی دباوکا شکار ہو جاتا ہے جسکو میوزک کے دوران ایک بھی غلط نوٹ بجانے پر گولی مار دینے کی دھمکی ملتی ہے۔

پل پل موت کے خوف میں مبتلا اس نوجوان کا کردار معروف ہالی وڈ اداکار الیجا جارڈن ووڈ نے ادا کیا ہے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں معروف اداکار جان کوسیک، ایلن لیچ، ٹیمسن ایجرٹن اور کیری بیشی شامل ہیں۔

تھرل، ڈرامہ اور سسپنس سے بھر پوریہ فلم آئندہ سال 7 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔