“دی ویمن ان بلیک اینجل آف ڈیتھ “کا دل دہلا دینے والا ٹریلر

The Women in Black Angel of Death

The Women in Black Angel of Death

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی ہارر اور سنسنی خیز فلم “دی ویمن ان بلیک اینجل آف ڈیتھ “کا دل دہلا دینے والا ٹریلر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

ٹام ہارپر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “دی ویمن ین بلیک اینجل آف ڈیتھ ” کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے دور پر بنی ہے جب لندن کی ایک سکول ٹیچر، بچوں کی جان بچانے کے لیے پرانے گھر میں پناہ لیتی ہے۔

یہاں انہیں عجیب و غریب واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم کا یہ سیکوئل دو جنوری سے امریکی سینما گھروں کی رونق بڑھائے گا۔