ہالی ووڈ فلم ” مین آف اسٹیل ”کا پہلے ہی ہفتے رکارڈ توڑ بزنس

Man of Steel

Man of Steel

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) امریکی باکس آفس پر سپر ہیرو کی فلم مین آف اسٹیل نے پہلے ہی ہفتے رکارڈ توڑ بزنس کر لیا۔ سپرمین آج بھی امریکیوں کاسب سے بڑا اور پسندیدہ ہیرو ہے۔ سات سال بعد سپرمین سیریز کی نئی فلم مین آف اسٹیل سنیما گھروں کی زینت بنتے ہی باکس آفس پر چھا گئی۔

مین آف اسٹیل نیویک اینڈ پر گیارہ کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر کا رکارڑ توڑ بزنس کر لیا۔ یہ فلم سب سے پہلے 13 جون کو جکارتا، انڈونیشیا اور سنگاپور میں ریلیز ہوئی، جبکہ پاکستان میں جیو فلمز کے بینر تلے فلم اکیس جون سے ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم دس از دی اینڈ نے دو کروڑ پانچ لاکھ ڈالر کمائے اور دوسرے نمبر پر رہی جبکہ کامیڈی فلم ناو یوسی می ایک کروڑ تین لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے تیسرے نمبر پر رہی۔