ہالی وود کی گلوبل وارمنگ پر بنائی گئی سنو پیئرسر کانیا ٹریلر جاری

Snow Piercer

Snow Piercer

لاس اینجلس (جیوڈیسک) گلوبل وارمنگ پر ہالی ووڈ میں بنائی گئی کورین امریکن سائنس فکشن فلم” سنو پیئرسر” کا نیا ٹریلر منظر عام پر آ گیا ہے۔ بونگ جون ہو کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم معروف فرانسیسی مصنف جیکوئی لوب کے ناول سے ماخوذ ہے جس میں آج سے 18 سال بعد کے منا ظر دکھائے گئے ہیں جب زمین کا درجہ حرارت غیر معمولی حد تک کم ہونے لگتا ہے۔

ایسی صورتحال میں سائنسدانوں نے گلوبل وارمنگ روکنے کیلئے تجربات کئے جو ناکام رہے اور شدید سرد موسم کے نتیجے میں ٹرین پر سفر کرتے کچھ لوگوں کے علاوہ تمام جاندار ہلاک ہو گئے۔ 39.2 ملین ڈالر لاگت سے تیار کی جانیوالی سائنس فکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم رواں سال 30 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔