ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہالی ووڈ میں کام کرنے کے زرا خواہشمند نہیں ہے۔
وہ چاہتے ہیں کہ انڈین فلم انڈسٹری کو اس مقام پر لے جایا جائے جہاں اس کا مغرب سے مقابلہ ہی نہ کیا جائے۔
سلمان خان کا کہنا ہے کہ میں بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ ہونے پر بہت خوش ہوں۔ میں نے یہی رہ کر عزت اور شہرت حاصل کی جسے حاصل کرنے میں کڑی محنت کرنا پڑی۔
سلمان خان نے کہا کہ اگر کوئی ہالی ووڈ فلم ہمارے معاشرے سے متعلق ہو تو اس بارے میں سوچا جا سکتا ہے تاہم فی الحال ان کا ہالی ووڈ میں کام کرنے کا کوئی ارادہ یا شوق نہیں ہے۔