پاکپتن :بابا فریدالدین گنج شکر کا 772 واں عرس شروع

Baba Fariduddin Ganj Shakar

Baba Fariduddin Ganj Shakar

پاکپتن (جیوڈیسک) پاکپتن میں صوفی شاعر بابا فریدالدین مسعود المعروف بابا گنج شکر کے 772 ویں سالانہ عرس کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔ بہشتی دروازے کی قفل کشائی 5 محرم الحرام کی رات ہو گی بابا فرید کا کلام اس دور کا واحد نمونہ، جب اردو زبان کی ابھی پوری طرح نشو ونما نہیں ہوئی تھی۔

بابا فرید کے اشلوک سکھوں کی مقدس کتاب گرنتھ صاحب میں بھی بیان کیے گئےہیں۔ بابا فرید پنجابی زبان کے بھی پہلے صاحب دیوان شاعر گردانے جاتے ہیں۔

موسم بدلتا ہے تو درختوں سے پتے جھڑجاتے ہیں اور پھر نئے شگوفے پھوٹنے لگتے ہیں۔ حیرت ہے اتنے موسم بیت گئے، انسان نے چاروں کونوں میں زندگی کو تلاش کیا لیکن اسے کوئی جگہ میسر نہ آسکی۔