روزے کی فضیلت

Ramadan Mubarak

Ramadan Mubarak

​آپ سب کو روزے کی مقدس عبادت کا مہینہ رمضان مبارک ہو۔
عام طور پر ہم سب جانتے ہیں کہ روزہ کیسے رکھا جاتا ہے۔ روزے کی اہمیت، فضائل اور اجر کے بارے میں قرآن و حدیث کی تصریحات زیر بحث آنے کی بنا پر ہم لوگ ان سے بھی واقف ہوتے ہیں اور اسی لیے روزے جیسے مشقت والی عبادت شوق سے ادا کرتے ہیں۔
تاہم بیشتر لوگ روزے کی ​​ حقیقت سے واقف نہیں ہوتے۔وہ نہیں جانتے کہ روزے کی روح کیا ہے۔

اس سے اصل مقصود کیا ہے۔چنانچہ وہ روزے کی اس عظیم عبادت سے مکمل طور پر فائدہ نہیں اٹھاپاتے۔ جیسے وہ رمضان سے پہلے ہوتے ہیں ویسے ہی اس کے بعد ہوجاتے ہیں۔ اس پس منظر میں ہم جناب ابو یحییٰ صاحب کا روزے کی روح سے متعلق مختصر مضامین پر مشتمل ایک کتابچہ آپ کو اس ای میل کے ساتھ بھیج رہے ہیں۔ساتھ ہی تعمیر شخصیت کے حوالے سے ان کی ایک انتہائی موثر تقریر بھی منسلک ہے۔ امید ہے ان کا پڑھنا اور سننا آپ کے روزوں، آپ کی زندگی اور شخصیت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ خود بھی اس کا مطالعہ کیجیے اور دوسروں کو بھی مطالعے کے لیے دیجیے۔

اس موقع پر ہم ان تمام بہن بھائیو ں کا شکریہ اداکرنا چاہتے ہیں جنھو ں نے پچھلے برس نوجوان نسل کی اصلاح کے لیے ابو یحییٰ صاحب کی کتب مختلف تعلیمی اداروں میں رکھوانے میں مالی اور عملی تعاون کیا ہے۔ ہم اللہ کی توفیق سے اس سلسلے کو اس رمضان میں وسیع کررہے ہیں اور لائبیری کے علاوہ ہم اب کالجز کے تمام طالب علموں کے ہاتھوں میں ان کتابوں کو پہنچانے کا اہتمام کررہے ہیں۔

ہماری اس کوشش کا سبب یہ احساس ہے کہ آج کی نوجوان نسل کا 80فی صد حصہ آخرت کو اپنی زندگی میں کوئی قابل ذکر اہمیت نہیں دیتا۔ ساتھ ہی ہماری نئی نسل انکار خدا و آخرت پر مبنی نظریات کی یلغار کی زد میں ہے۔لیکن ہمیں یقین ہے کہ سر ابو یحییٰ کی کتب کا مطالعہ ان کی زندگی میں آخرت کو ایک زندہ حقیقت بنانے میں انشاء اللہ ضرور مددگار ہوگا۔

ہمیں اس کام میں ایک دفعہ پھر آپ کا تعاون درکار ہے۔ہمیں یقین ہے کہ آپ کے اس تعاون کے نتیجے میں ہم نئی نسلوں کو انکارِ خدا اور آخرت کی موجودہ لہر سے بچاسکیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے فضل و کرم کے سائے میں رکھیں۔ امین۔ مزید معلومات کے لیے اس ای میل ایڈریس پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ globalinzaar1@gmail.com