مزید 14 ڈینگی کا شکار

Dengue

Dengue

راولپنڈی (جیوڈیسک) الائیڈ ہاسپٹلز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چودہ مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق کردی گئی جن میں بے نظیر ہسپتال میں زیر علاج 32سالہ شیراز، 50سالہ شفیق، 32سالہ عمران خان، 52 سالہ عیسی خان 36 سالہ بلال،18سالہ آصف، 35سالہ محمد سرفراز، 55 سالہ دوست محمد، ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج 35سالہ مستقیم، 29 سالہ اعجاز، 28سالہ امینہ، 21سالہ اسد علی،21 سالہ مدیحہ اور 32 سالہ ارشد شامل ہیں، تمام مریضوں کو آئیسولیشن وارڈز میں منتقل کرتے ہوئے علاج معالجہ شروع کر دیا گیا۔