کراچی (جیوڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آج حیدرآباد جائیں گے جہاں وہ پارٹی دفتر کا افتتاح کریں گے۔
مصطفیٰ کمال کراچی کے بعد حیدرآباد کی جانب بڑھ رہیں گے اور آج وہ حیدرآباد میں اپنی نئی سیاسی جماعت پاک سرزمین پارٹی کے زونل دفتر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے اور آج شام 5 بجے دفتر کا افتتاح کئے جانے کا امکان ہے۔
مصطفیٰ کمال کے ہمراہ انیس قائمخانی اور دیگر رہنما بھی حیدرآباد جائیں گے جہاں وہ اپنے کارکنان سے خطاب بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مصطفیٰ کمال نے اپنی نئی سیاسی جماعت کے نام کا اعلان کیا تھا۔