ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / تحصیل رپورٹر) کنٹرولر ملٹری اکاونٹس پی او ایف واہ کینٹ مرتضیٰ خان نے کہا ہے کہ ماہ صیام ہمارے لئے نعمت خداوندی ہے، ماہ رمضان میں فیوض و برکات کا تسلسل سے نزول نفوس کی طہارت کے لئے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے، ماہ رمضان رواداری اور محبت کا درس دیتا ہے، روحانی فکر کو جلا بخشنے کے لئے قران پاک کو کثرت سے پڑھا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہمارے روز مرہ مسائل اور مشکلات حل نہ ہوں، اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اس سے بہترین مہینہ کوئی نہیں۔
اسلامی اقدار اپنا کر ہم اقوام عالم میں پر وقار مقام حاصل کرسکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونٹ اکاونٹینٹ ڈی ایس جی بٹالین سید عبداللہ مسعود کی جانب سے پی او ایف ہوٹل میں دیئے گئیا فطار و ڈنر سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر پاکستان ملٹری اکاونٹس ایمپلائز ایسوسی ایشن سی ایم اے واہ کینٹ کے عہدیداران صدر ارشد خان خرم، جنرل سیکرٹری ملک جاوید اعوان، ویلفیئر آفیسر محمد علی،فیض احمد صدیقی، سابق صدر افتخار الزمان، عتیق الرحمان شاہ، راجہ یاسر تبریز، یونٹ اکاونٹینٹ شیخ جمیل احمد،و دیگر موجود تھے۔